کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود کا دوٹوک جواب

کراچی کے بارے میں صبا قمر کا ایک مختصر جملہ سوشل میڈیا پر تنقید اور بحث کا باعث بن گیا۔
شائع 31 اکتوبر 2025 12:24pm

معروف اداکارہ جویریہ سعود نے صبا قمر کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے منفی سوچ ٹہرادیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کراچی سے متعلق ایک مختصر جملہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر گیا۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچیں گی؟ تو صبا نے حیرت بھرے انداز میں کہا، ”استغفراللّٰہ!“

کراچی مخالف‘ بیان پر صبا قمر کا ناقدین کو کرارا جواب

یہ جواب سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگیا اور صارفین نے اسے کراچی مخالف بیان قرار دے کر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہ سکیں۔ انہوں نے اداکارہ عفت عمر کے ایک تبصرے کے جواب میں کہا، ’کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے۔ جو کراچی کو گندا کہتے ہیں، وہ دراصل اپنے ہی ملک کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شہر، ہمیں تو اپنی دھرتی کا ایک ایک کونہ پیارا ہے۔‘

ماہرہ خان نے فیس سرجری کی افواہوں کا ملبہ میک اپ آرٹسٹ پر ڈال دیا

جویریہ نے مزید کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کو منفی انداز میں پیش کرنا درست نہیں۔ کراچی کی شہری ہونے کے طور پر انہوں نے زور دیا کہ شہر کو الزام دینے کی بجائے لوگوں کو اپنی سوچ اور رویے بدلنے کی ضرورت ہے۔

صبا قمر، جو اپنی اداکاری کے لیے پاکستان کی صفِ اول کی فنکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریلز ’کیس نمبر 9‘ اور ’پامال‘ کے ذریعے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

ان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور منفرد کرداروں کی وجہ سے وہ ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہیں۔ تاہم، اس انٹرویو کے بعد ان کے مداحوں میں بھی تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔

AAJ News Whatsapp

کچھ افراد نے صبا قمر کو کراچی مخالف سوچ کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ دوسروں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند اور رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ”میں کراچی میں پیدا ہوا، مگر ماننا پڑے گا کہ شہر کی حالت واقعی خراب ہے، ہمیں اپنی صفائی خود کرنی چاہیے۔“

دوسرے صارف نے کہا، ”صبا کو اپنی پسند کا حق ہے، شاید صبا اپنے شہر کو زیادہ پسند کرتی ہوں، اس میں غلط بات نہیں۔“

javeria saud

SABA QAMER