Aaj News

عالمی پابندیوں کو روندنے والی روس ایران ریلوے لائن کی تیاری

راشت تا آستارا 162 کلومیٹر طویل منصوبہ، عالمی تجارت میں انقلاب کی راہ ہموار کرے گا
شائع 30 اکتوبر 2025 10:59am

ایران اور روس نے ایک ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جو مغربی پابندیوں کے اثرات کو محدود کر سکتی ہے۔ یہ منصوبہ راشت سے آستارا تک پھیلا ہوا ہے اور بین الاقوامی شمال، جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کا اہم حصہ ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریلوے لائن کی لمبائی 162 کلومیٹر ہے اور اس کے مکمل ہونے پر نقل و حمل کے اخراجات میں 30 فیصد کمی اور شپمنٹ کے وقت کو 37 دن سے کم کر کے 19 دن تک لایا جا سکے گا۔

منصوبے کی مالی معاونت زیادہ تر روس فراہم کر رہا ہے، اور اس کی لاگت تقریباً 1.6 ارب یورو ہے۔ روسی انجینئرز اس منصوبے کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ منصوبہ ایران-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کے تحت بنایا جا رہا ہے۔

AAJ News Whatsapp

ماہرین کے مطابق اس ریلوے سے دونوں ممالک سالانہ تقریباً 20 ملین ٹن سامان منتقل کر سکیں گے، جس میں تیل، گیس، اسٹیل اور خوراک شامل ہے۔ یہ زمینی راستہ مغربی بحری اور مالی پابندیوں سے آزاد ہوگا اور روایتی سمندری راستوں پر انحصار ختم کرے گا۔

چین اس منصوبے پر نزدیک سے نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور ایشیا سے یورپ تک تجارتی نیٹ ورک کو مربوط کرے گا۔ افغانستان بھی اس کاریڈور میں شامل ہو سکتا ہے، جبکہ پاکستان کا راستہ بائی پاس ہو جائے گا۔

PREPARATIONS

for Russia Iran

are building

a railway line

that could destroy

western sanctions