Aaj News

صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا

سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2025 12:12am

پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صفر پر آؤٹ ہو کر پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔

صائم ایوب مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جہاں انہیں صرف پانچویں گیند پر جنید صدیق نے کیچ آؤٹ کیا۔

صائم ایوب کی یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں آٹھویں مرتبہ ہے کہ وہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ فہرست میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، جنہوں نے 84 میچوں میں 10 بار بغیر رن بنائے آؤٹ ہونا شامل ہے۔ شاہد آفریدی نے 98 میچوں میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

AAJ News Whatsapp

دوسری جانب، صائم ایوب نے صرف 44 اننگز میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کیا ہے۔ صفر پر آئوٹ ہونے والوں بلے بازوں میں کامران اکمل تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 58 میچوں میں 7 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہونا شامل ہے۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی سات سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اسی طرح زمبابوے کرکٹر رچرڈ نگاراوا نے 2024 میں ایک کیلنڈرسال میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

2024 کے دوران، رچرڈ نگاراوا نے 20 ٹی20 میچز کھیلے اور ان میں سے چھ میچز میں وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس ناپسندیدہ ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔

t20 cricket

Saim Ayub equals

Shahid Afridi's record

of being

dismissed for zero