Aaj News

چونیا‌ں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بین الاقوامی کبڈی کا کھلاڑی جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2025 01:40pm

چونیا‌ں تھانہ آلہ آباد کی حدود مائی رابو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول انٹرنیشنل کبڈی پلئیر ناصر پہلوان میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گاؤں حویلی لکھا آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا۔

مقتول کے بھائی مدثر کے مطابق ناصر پہلوان انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھا، وہ 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔ مقدمہ ڈائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وہاڑی میں کبڈی کے انٹرنیشنل پلیئر عرفان عرف ماکھا جٹ کبڈی میچ کے دوران جاں بحق ہو

ماکھا جٹ کو گزشتہ رات نواحی علاقے 69 ڈبلیو بی میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ماکھا جٹ کے انتقال پر ساتھی کھلاڑی میچ کے دوران دھاڑے مار مار کر روتے رہے۔

کبڈی کے انٹرنیشنل پلیئر عرفان عرف ماکھا جٹ نواحی گاؤں 110 دس آر کا رہائشی تھا۔

سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرور کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ ہمارے علم میں آیا ہے، نوجوان کھلاڑی کے میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا، دعا ہے کہ اللہ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

robbers firing

international kabaddi player died