سانگھڑ میں صحافی خاور حسین پراسرار طور پر جاں بحق
سانگھڑ میں صحافی خاور حسین پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں پائی گئی، جہاں ان کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔
خاور حسین آج نیوز سمیت مختلف چینلز میں خدمات انجام دے چکے ہی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔ گولی خاور حسین کی کنپٹی میں لگی۔
صحافتی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی غیرطبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور پولیس کے بہترین افسر کو تحقیقات سونپنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے ذریعے خاور حسین کی موت کی اصل وجہ معلوم کی جائے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ادھر، صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے ایس ایس پی سانگھڑ سے سینئر صحافی کی گاڑی میں لاش ملنے کی جامع انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
انھوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال پر دلی افسوس ہے، مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات اور کارکردگی ناقابل فراموش ہیں۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔