گلگت بلتستان: مٹی کا تودہ گرنے سے 8 رضاکار جاں بحق، 3 زخمی
گلگت بلتستان کے دنیور نالے میں واٹر سپلائی کی بحالی کے کام کے دوران ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے 8 رضاکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ رضاکار 20 جولائی کو آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی اسکیم کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ ان پر آن گرا۔
مظفرآباد میں باراتیوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
حادثے کے بعد گلگت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق رات تقریباً 2 بجے واٹر چینل کی بحالی میں مصروف رضاکاروں پر اچانک مٹی کا تودہ گرا، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تقریباً 15 رضاکار ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں 3 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر کے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ یہ سانحہ پورے گلگت بلتستان کے لیے صدمہ ہے اور خطے میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔