3 ملکی ٹی 20 سیریز: پاک افغان میچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز 29 اگست اور 2 ستمبر کو شارجہ میں شیڈول ہیں
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے فینز کے لیے الگ انٹری اور انکلوژر رکھنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے میچ میں افغان فینز کی بدنظمی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں الگ انٹری اورانکلوژر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یواے ای میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو ایک دوسرے کے انکلوژر میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،
تین ملکی سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز 29 اگست اور 2 ستمبر کو شارجہ میں شیڈول ہیں۔
UAE
t20 cricket
Pakistan vs Afghanistan
t20 tri series
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔