Aaj News

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، 3 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں

دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا، ریلوے ذرائع
شائع 28 جولائ 2025 12:37pm

جیکب آباد سے کچھ فاصلے پر جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا۔

دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

blast near jaffar express