Aaj News

ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانیوالے 2 پاکستانی کھلاڑی غائب، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نوٹس لے لیا

ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی
شائع 27 جولائ 2025 01:33pm

جرمنی میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے آفیشلز کے انتخاب کے معیار، ڈسپلن اور لاجسٹک ایشوز کا نوٹس لے لیا۔

ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ایونٹ میں خواتین کے ریلے ٹیم کو مقابلوں کے لئے نااہل قرار دیا گیا۔

ورلڈ یونیورسٹی گیمز جرمنی کے مختلف شہروں میں جاری ہیں جہاں پاکستانی دستے میں شامل شاذل احمد اور ندیم علی دو دن سے غائب ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی 15 دنوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

پاکستانی دستہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، امید ہے دونوں ایتھلیٹس دستے کے ساتھ وطن واپس آئینگے، پاکستانی دستہ آج 27 جولائی کو وطن واپس آئے گا۔

pakistan sports board

world university games

2 pakistani athlete missing