نورمقدم کا قاتل نفسیاتی ہے یا سزا سے بچنے کا بہانہ؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری کردی
نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو نفسیاتی طور پر صحت مند قرار دے دیا گیا اور کہا کوئی نیورولوجیکل کمزوری یا نقص کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
زرائع کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں سزایافتہ مجرم ظاہر جعفر کو پمز اسپتال کے ماہرین نے ذہنی اور نفسیاتی طور پر مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا۔ ظاہر جعفر کا معائنہ پمز کے دو رکنی میڈیکل بورڈ نے 21 جولائی کو اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر کیا۔
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری، ویڈیو ثبوت قابل قبول قرا
نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
پمز کے ماہر امراضِ نفسیات اور نیورولوجسٹ نے ظاہر جعفر کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس میں مجرم کا مزاج نارمل اور ذہنی حالت مکمل طور پر صحت مند پائی گئی۔ معائنے کے دوران ظاہر جعفر میں کسی بھی قسم کی دماغی خرابی یا نفسیاتی بیماری کے شواہد نہیں ملے۔
ذرائع کے مطابق، ظاہر جعفر نے رحم کی اپیل دائر کرنے کی تیاری کرتے ہوئے نفسیاتی معائنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد یہ طبی معائنہ کیا گیا۔ ظاہر جعفر کے لواحقین رحم کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔