Aaj News

قاضی احمد میں گیس فلنگ کےدوران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

آتشزدگی کے باعث ایل پی جی گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ گئے، ریسکیوذرائع
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2025 10:32pm

نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے علاقے میں ایک ایل پی جی شاپ پر گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی سلنڈر دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے اور آگ نے دوکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

وزیرآباد میں سلنڈر دھماکہ اور ٹینکی پھٹنے کے واقعات میں مزید تین زخمی چل بسے

کراچی: لیاری میں سلنڈر دھماکا، خواتین سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے پیچھے فلنگ کے دوران حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ کے پھیلنے سے قریبی علاقے کے مکینوں میں خوف پایا جاتا ہے۔