Aaj News

سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں لذیذ پکوانوں کا اہتمام، ارکان کھانے پر ٹوٹ پڑے

کھانے کی میز پر سیاسی تلخیاں وقتی طور پر پس پشت ڈال کر ایک خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا
شائع 21 جولائ 2025 03:08pm

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران جہاں پولنگ کا عمل جاری تھا، وہیں اسمبلی لان میں ارکان کے لیے شاندار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں کھانے لگتے ہی ارکان و شرکا کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کے لیے مجموعی طور پر 10 مختلف پکوان تیار کیے گئے جن میں نمکین تکے، چکن قورمہ، سیخ کباب، کابلی پلاؤ، کھیر، اور دیگر روایتی نمکین و میٹھے کھانے شامل تھے۔

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری، ن لیگ اور حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل

کھانے کی مہک جیسے ہی اسمبلی لان میں پھیلی، شرکا نے تمام سیاسی وابستگیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے کھانے پر بھرپور توجہ مرکوز کی۔

یہ منفرد منظر جہاں ایک جانب سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، وہیں کھانے کی میز پر سیاسی تلخیوں کو وقتی طور پر پس پشت ڈال کر ایک خوشگوار ماحول بھی دیکھنے میں آیا۔