Aaj News

محکمہ خوراک کے پی کا ایکس مل ریٹ پر چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت

چینی کی فروخت پرمحکمہ خوراک نے اعلامیہ جاری کردیا
شائع 18 جولائ 2025 10:47am

پشاور میں محکمہ خوراک نے ایکس مل ریٹ پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پندرہ جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہر ماہ 2 روپے اضافے کے ساتھ یہ قیمت پندرہ اکتوبر تک 171 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک نے چینی کی ایکس مل ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 15 جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جب کہ ہر ماہ 2 روپے اضافے کے ساتھ یہ قیمت 15 اکتوبر تک 171 روپے فی کلو تک پہنچے گی۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ پرچون قیمت ایکس مل ریٹ سے 8 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، جب کہ ریٹیل قیمت کے تعین میں کرایہ، یوٹیلیٹی بلز اور لیبر کے اخراجات شامل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید برآں، چینی کی قیمتوں میں ضلع وار فرق جغرافیائی حالات کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ خوراک نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنائیں، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

sugar crisis

Daily Report

KPK Government

sugar price hike

Government Regulations