لاہور میں سی سی ڈی کی زیر حراست ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا
نواب ٹاؤن کے علاقے میں پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے لیکر جا رہی تھی
لاہور میں سی سی ڈی کی زیر حراست ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔ نواب ٹاؤن کے علاقے میں پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے لیکر جا رہی تھی۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں سی سی ڈی پولیس کی زیر حراست ملزم قاسم علی مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ملزم کو ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے گھات لگا کر پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم قاسم علی مارا گیا، جو کہ چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور دیگر دو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حملہ آور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
lahore police
ccd
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔