Aaj News

گمبٹ: قومی شاہراہ پر مسافر وین الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 17 جولائ 2025 06:00pm

گمبٹ میں قومی شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہونے سے وین الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سکھر سے سیہون شریف جانے والی ایک مسافر وین کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا، جس کے باعث وین الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر میں تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی، 18 افرادزخمی

فیصل آباد: مسافر وین کار سے ٹکرا کر الٹ گئی، خواتین سمیت 26 افراد زخمی

پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی گمس اسپتال گمبٹ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی تاہم پولیس اور امدادی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔

sindh

4 killed

Gambat

10 injured

van overturns