حیدرآباد : گھریلو جھگڑے نے دو جانیں لے لیں، شوہر نے بیوی کو قتل کیا، ورثا نے شوہر کو مار ڈالا
ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہےہیں، پولیس
حیدرآباد کے نواحی علاقے ہوسڑی گاؤں خدا ڈنو پہنور میں پیش آنے والے اس دل دہلا دینے والے واقعے میں شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا، جس کے بعد مقتولہ کے رشتہ داروں نے موقع پر پہنچ کر شوہر کو بھی قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ حفیظہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ شوہر کی شناخت علی نواز کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں کے درمیان گھریلو تنازعات چل رہے تھے جو اس خونی تصادم کا باعث بنے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آور رشتہ دار موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Murder
clashes
haiderabad
deadbody
مقبول ترین
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔