Aaj News

کوہستان کرپشن اسکینڈل: 3 ارب کی کرپشن میں پلی بارگین کی درخواست

پشاور ہائی کورٹ نے درخواست نمٹادی، ملزم کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت
شائع 11 جولائ 2025 08:14pm

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں تین ارب سے زائد کی کرپشن کے ملزم محمد ایوب نے پلی بارگین کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی اور درخواست نمٹادی گئی۔

کوہستان اسکینڈل میں تین ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزم محمد ایوب پلی بارگین کرانے کیلئے عدالت پہنچ گیا۔

ملزم محمد ایوب نے نیب سے پلی بارگین کرانے کیلئے عدالت کو حکم جاری کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے انہیں نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

پشاور ہائی کورٹ میں ملزم کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں، عدالت نیب کو اس ضمن میں حکم جاری کرے۔

سماعت کے دوران عدالت کے جج جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ریمارکس دئے کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے، یہ نیب اور آپ کا آپس کا معاملہ ہے۔ پلی بارگین کیلئے ہم نیب کو کیسے ڈائریکشن دے سکتے ہیں!

عدالت نے ریمارکس دئے کہ ہم اس درخواست کو نمٹا دیتے ہیں، نیب قانون کے مطابق پلی بارگین کی درخواست سنے

NAB

Peshawar High Court

kohistan corruption scandal