Aaj News

پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط

وزیراعظم شہبازشریف کے صنعتی ترقی کے وژن سے پاکستان اسٹیل ملز کوبحال کیا جائے گا ،ہارون اختر
شائع 11 جولائ 2025 01:29pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد نے روسی حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز ایک بار پھر روس کی شراکت سے بحال کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے صنعتی ترقی کے وژن سے پاکستان اسٹیل ملز کوبحال کیا جائے گا۔

Pakistan Steel Mills

Steel Mills

contract

Pakistan and Russia