Aaj News

خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

11 نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی
شائع 04 جولائ 2025 07:35pm

خیبرپختونخوا کی سینیٹ کی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ گیارہ نشستوں پر پولنگ اکیس جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر الگ سے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ پنجاب سے سینیٹر ساجد میر کی نشست پر بھی 21 جولائی کو ہی پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی دو مخصوص نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کر دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جولائی تک نئی ترجیحی فہرست جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اسمبلی اسپیکرز کو نوٹیفائیڈ ممبران کی حلف برداری کے لیے خطوط بھی ارسال کر دیے ہیں تاکہ انتخابی عمل بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔

Senate elections

Election Commission of Pakistan (ECP)

PMLN Reserved Seats

KP Senate Polls