Aaj News

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

رواں سال کیسز کی تعداد 14 ہوگئی
شائع 01 جولائ 2025 11:34pm

ملک میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا۔ رواں سال کیسز کی تعداد 14 ہوگئی۔

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق نیا کیس شمالی وزیرستان کے میرانشاہ سے رپورٹ ہوا ہے، جہاں 19 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال خیبرپختونخوا سے 8، سندھ سے 4، پنجاب سے 1 اور گلگت بلتستان سے 1 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکومت اور صحت کے ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Polio Cases

miran shah