Aaj News

جامشورو: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

دونوں نوجوان جامشورو میں ایک میت میں شرکت کے لیے آئے تھے
شائع 29 جون 2025 07:02pm

جامشورو میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو عملے نے ایک نوجوان کی لاش نکال لی جبکہ دوسرے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت راڻو سولنگی اور رحمان سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوان جامشورو میں ایک میت میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں وہ نہاتے ہوئے دریا کی تیز لہروں کی نذر ہو گئے لاش کو فوری طور پر جامشورو اسپتال لمس منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے،ایک کی عمر 28 سال ہے دوسرے کی 20 سال بتائی جاتی ہے۔

jamshoro

river indus

2 youths drown

bathing in