Aaj News

ڈی آئی خان: اغوا کے دوران دل کا دورہ، اکاؤنٹس آفیسر جاں بحق، دو ساتھی بازیاب

نوید ظفر آفس جاتے ہوئے ساتھیوں سمیت اغوا ہوئے
اپ ڈیٹ 25 جون 2025 11:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئے تھے۔ تاہم اغوا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اکاؤنٹس آفیسر نوید ظفر جاں بحق ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس آفسر کا کہنا ہے کہ نوید ظفر اغواء کاروں کے قید میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ان کے ساتھ محکمہ صحت کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر محمد عمران اور کلرک عنایت اللہ ہتھالہ کے مقام سے اغوا ہوئے تھے۔

ڈٰی آئی خان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرک اکاونٹنٹ آفسر کی میت اور دیگر دو مغویوں کو بحٖفاظت ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔

تینوں سرکاری ملازمین کو آج صبح ڈی آئی خان سے ضلع ٹانک ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ان کے دو مغوی ساتھیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

DIK

District Account Officer Tank