Aaj News

خیرپور: کاروکاری کے تنازع پر تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فریقین کے درمیان دو ماہ سے جھگڑا چل رہا ہے،پولیس
شائع 24 جون 2025 08:59am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ضلع خیرپور میں کاروکاری کے تنازع پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر جاگیرانی، ثناء اللہ جاگیرانی، آفتاب اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان دو ماہ سے تنازع جاری تھا جو آج شدید تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور معمولات زندگی معطل ہو گئے۔

کراچی میں قتل کے بعد خاتون کو خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے نفری تعینات کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

firing

sindh

Clash

Karokari