Aaj News

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنےکا عندیہ

اعظم سواتی کے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا، پیش ہونے کے لیے مہلت دی جائے، وکیل کا نیب میں موقف
شائع 23 جون 2025 01:19pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل میں تفتیش کے لیے طلب کیا تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا، وکیل کی موجودگی کافی نہیں۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے پیشی کے لیے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کا سنگین انکشاف

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اعظم سواتی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونا تھا۔ عدم پیشی کی صورت میں دوسرا نوٹس جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں اعظم سواتی پر 30 کروڑ روپے کی رقم منتقلی کا الزام ہے، جس کی تفتیش نیب خیبرپختونخوا کر رہا ہے۔

NAB

notice

Azam Swati

nab kpk

kohistan corruption scandal