Aaj News

صوبے میں علاقائی بے امنی تشویشناک ہے،صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے،گورنر پختونخوا

صوبائی حکومت کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں (DISCOs) کو اپنے اختیار میں لینا چاہیے،فیصل کریم کنڈی
شائع 22 جون 2025 05:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علاقائی بے امنی انتہائی تشویشناک ہے۔ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔ صوبائی حکومت کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں (DISCOs) کو اپنے اختیار میں لینا چاہیے۔ پیسکو فیڈر عوامی اختیار میں دینے پر متفق ہے۔

ڈی آئی خان میں صحافیوں سے ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں علاقائی بدامنی انتہائی تشویشناک ہے، صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے، صوبائی حکومت کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں (DISCOs) کو اپنے اختیار میں لینا چاہیے۔ پیسکو فیڈر عوامی اختیار میں دینے پر متفق ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا ہم وفاق سے اپنے صوبے کا حق مانگتے ہیں، ریکوری کے مطابق لوڈ شیڈنگ ہوگی، لیکن بجلی چوری میں پیسکو اہلکار ہی ملوث ہیں، صوبے میں چوبیس ہزار میں سے چودہ ہزار واپڈا کی آسامیاں خالی ہیں۔

Dera Ismail Khan

governor kpk

media talks