توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 25 جون کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا
شائع 22 جون 2025 12:34am
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

توہین عدالت کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 25 جون کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توہین عدالت کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 25 جون تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ توہین عدالت کی کارروائی ڈپٹی کمشنر کے خلاف کی گئی تھی۔

ڈی سی اسلام آباد عدالت کے طلب کرنے پر بھی پیش نہیں ہوئے۔

rawalpindi

accountability court

dc islamabad

Irfan Memon