Aaj News

لاہور: الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد رعایت دی جا رہی ہے،ایڈیشنل ڈی جی
شائع 19 جون 2025 04:01pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کو شناخت دینے کے لیے بڑا قدم اُٹھا لیا گیا۔ محکمہ ایکسائز موٹر برانچ نے الیکٹرک وہیکلز کے لیے مخصوص سبز رنگ کی نمبر پلیٹ جاری کر دی۔ ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی پہچان کے لیے یہ منفرد ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کے مالکان نئی سبز پلیٹس لگانے کے پابند ہوں گے، تاکہ ان گاڑیوں کی فوری شناخت ممکن ہو سکے۔ پنجاب بھر میں اب تک 16 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں، موٹر سائیکلز، بسیں اور رکشے رجسٹر ہو چکے ہیں۔

پنجاب بھر میں 14,500 سے زائد الیکٹرک موٹرسائیکلز،1,461 الیکٹرک کاریں،31 بسیں،36 رکشے رجسٹر ہیں۔

ایڈیشنل ڈی جی نے مزید بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جو اگلے مالی سال میں بھی برقرار رہے گی۔ یہ اقدام نہ صرف ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ مستقبل میں ای وی کلچر کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

punjab

electric vehicles

EV

Number Plate

EV Vehicle

green number plate

DG Excise

electric motorcycle