Aaj News

بارش کا انتظار، کراچی سمیت ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 17 جون 2025 07:22pm

کراچی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں جون اپنے جوبن پر ہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کہیں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کراچی میں دن بھر سورج آگ برساتا رہا۔ شہر میں گرمی اور حبس برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق دن کے وقت کراچی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ملک میں سب سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور موہن جو دڑو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ چھیالیس ڈگری کو چھوگیا۔

آج سندھ ، بلوچستان،خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہے گا۔

جبکہ اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے جبکہ۔ مری،گلیات ،اٹک،چکوال، جہلم، راولپنڈی میں بھی بادل برسنے کو تیار ہیں۔

karachi weather

Rain

Hot Weather

Weather Updates