Aaj News

سرگودھا میں شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

مقتولین میں 6 سالہ بچہ بھی شامل، 5 سالہ بچی زخمی ہوگئی، ملزمان فرار
اپ ڈیٹ 16 جون 2025 08:20pm

پنجاب کے شہر سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مقتولین میں 6 سالہ بچہ بھی شامل جبکہ 5 سالہ بچی بچی بھی زخمی ہوگئی۔

واقعہ سرگودھا کی تحصیل شاہ پورکے نواحی قصبہ بہادریاں والا کے قریب پیش آیا جہاں محمد اقبال، ان کی بیٹی صائمہ بی بی اور ایک 6 سالہ بچہ فائرنگ کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

سرگودھا: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمد الیاس، سالت بی بی، غلام بشری، محمد ابرار اور 5 سالہ زویہ فاطمہ شامل ہیں۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جب کہ پولیس نے واقعے کے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

punjab

جرائم

firng

punjab sargodha