Aaj News

گلگت میں باراتیوں کی گاڑی نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

گاڑی میں 7 افراد سوار تھے، 3 لاشیں اور ایک زخمی کو نکال لیا گیا
شائع 15 جون 2025 01:45pm
فائل
فائل

گلگت میں باراتیوں سے بھری گاڑی نہر میں گرگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلگت کے علاقے وادی نگر میں باراتیوں کی گاڑی نالےمیں گرگئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

گاڑی میں سات افراد سوار تھے۔ تینوں لاشیں نالے سے نکال لی گئی ہیں اور ایک زخمی کو کو بھی نکالا گیا ہے۔ جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔