Aaj News

سبی میں پکنک مناتے ہوئے 2 لڑکیاں گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

لیویز فورس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں
شائع 09 جون 2025 10:17pm

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے ناڑی گاج کے مقام پر پکنک مناتے ہوئے 2 لڑکیاں گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، لیویز فورس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز 22 سالہ فرزانہ اور 13 سالہ نادیہ اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک منانے سبی کے علاقے ناڑی گاج گئی تھی جہاں وہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلی گئیں۔

ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دونوں نوجوان لڑکیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، وہاں پر موجود مقامی لوگوں اور لیویز کے جوانوں نے دونوں لڑکیوں کی لاشیں پانی سے نکال لی۔

لیویز فورس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گھر منتقل کردی گئیں، دونوں لڑکیاں کزن بتائی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز میں 4 نوجوان دریا کی نذر ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

Eid ul Azha

sibbi

eid ul adha

Eid ul Adha 2025

girls drowned water

2 girls drowned