Aaj News

چشتیاں میں مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

حادثے میں کم سن بچہ بھی شامل ہے
شائع 09 جون 2025 05:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چشتیاں میں حاصل پور روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، حادثے میں کمسن بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں حاصل پور روڈ پر کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک کمسن بچے سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

Accident in Chishtian

Hasilpur Road