کوہاٹ: گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق سینیٹرعباس آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
سابق سینیٹر عباس خان آفریدی گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔ حادثہ گزشتہ روز ان کے آبائی علاقے میں واقع حجرے میں پیش آیا جہاں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
عباس آفریدی دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں کھاریاں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج انتقال کر گئے۔
سینیٹرعباس آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، عباس آفریدی کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کوہاٹ بابری بانڈہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
مرحوم سابق وزیر اور سینیٹر رہ چکے تھے اور فاٹا سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی اچانک وفات پر سیاسی و قبائلی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا
مقامی انتظامیہ نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہواتھا جس کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔