Aaj News

لاہور میں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

چوہنگ اور کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے، کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ
اپ ڈیٹ 02 جون 2025 06:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، چوہنگ کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں نامعلوم ڈاکو مارا گیا۔ کاہنہ میں مبینہ مقابلہ میں اسلم شاہ نامی ڈاکو ہلاک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

سی سی ڈی کے مطابق پہلا مبینہ پولیس مقابلہ چوہنگ کےعلاقے میں ہوا، دوسرا مبینہ مقابلہ کاہنہ کی حدود میں ہوا۔ مبنیہ پولیس مقابلوں میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلہ میں مبینہ ڈاکو اسلم شاہ مارا گیا، دونوں مبینہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے۔ مبینہ پولیس مقابلوں میں ابتک 29 ملزمان ہلاک ہوئے۔

lahore police

Crime Control Department (CCD)

Two robbers killed