Aaj News

ڈیرہ مراد جمالی: گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش، بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی
شائع 01 جون 2025 09:05am

بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔

کوئٹہ میں دھماکا، قبائلی رہنما سردار عبدالسلام بازئی بھائی سمیت شہید

پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا گیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

dera murad jamali

gas pipeline blast