شجاع آباد میں خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہر دے کر مار ڈالا
30 سالہ اقرا نے ڈیڑھ سال قبل سجاد نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی
شجاع آباد کےعلاقے رکن ہٹی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ تشدد کرکے اور زہرہ دے کر قتل کر دیا، اقرا نامی خاتون نے ڈیڑھ سال قبل سجاد نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔
شجاع آباد کے علاقےرکن ہٹی میں ڈیڑھ سال قبل شادی شدہ شخص سے پسند کی شادی کرنے والی 30 سالہ اقرا کو خاوند سوتن اور سسرالیوں نے مل کر مبینہ تشدد کے بعد زہر دے کر قتل کردیا.
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کرلاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے شواہد اکھٹےکرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکیں گےجس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
punjab
shuja abad
Woman allegedly poisoned
death by in laws
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔