گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 خاکروب ہلاک
واقعہ جام پور روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا
ڈیرہ غازی خان میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو خاکروب ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاکروب بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے گٹر میں اترے تھے، گٹر میں گیس بھرنے کے باعث دونوں کی موت ہوگئی۔
واقعہ جام پور روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، خاکروبوں کی شناخت 26 سالہ محمد آصف اور 30 سالہ صابر حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام نے امدادی کاروائیوں کے بعد دونوں خاکروبوں کی لاشوں کو نکال کر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔
DG Khan
SUFFOCATION
Two sweepers die
cleaning sewers
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔