کوٹری میں بند گھر سے میاں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد
پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کرلاشیں نکالیں
سندھ کے شہر کوٹری کے علاقے سائٹ میں ایک بند گھر سے میاں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق کوٹری سائٹ میں گھر سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں میاں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں ہیں، مقتولین کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کی اطلاع پر گھر کا دروازہ توڑ کر لاشیں نکالیں گئیں، لاشیں 3 سے 4 دن پرانی ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان سے بتایا جاتا ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔