Aaj News

پاکستان بار بار جنگ کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جواب دے رہے ہیں، بھارت

وکرم مسری کی ہنگامی اور مختصر پریس کانفرنس
شائع 10 مئ 2025 10:39pm
وکرم مسری پریس کانفرنس کر رہے ہیں
وکرم مسری پریس کانفرنس کر رہے ہیں

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران پاکستان کی جانب سے بار بار اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس پر اسی شام کو پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوا تھا۔

پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی شب ساڑھے 10 بجے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکرم مسری کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلح افواج جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کا مناسب جواب دے رہی ہیں، اور ہم نے ان کا سنجیدہ نوٹس لیا، ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے مناسب اقدام کرے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ بھارتی افواج کو سخت جواب دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

Pakistan India Clash 2025