لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں نے احتجاج ریکار ڈ کرواتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب د یا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کالندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہراحتجاج کیا اور مظاہرین نےبھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ”جنرل عاصم منیر زندہ باد“، ”پاکستان زندہ باد“، ”کشمیر پاکستان کا ہے“ اور ”بھارتی دہشتگردی مردہ باد“ جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا مودی کے خلاف مظاہرین کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے ریکارڈ احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس نازک موقعے پربھارتی جارحیت کے خلاف اوورسیز پاکستانی ہم آواز ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھارتی بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور افواج پاکستان سے یکجحتی کا اظہارکرتے ہیں۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔