Aaj News

صدر زرداری نے سندھ کا سودا کیا، وکلا کے باعث نہری منصوبہ ختم ہوا، ذوالفقار جونیئر

ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے، رہنما پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کا لاہورہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب
شائع 06 مئ 2025 08:03pm
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر

پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے سندھ کا سودا کیا ہے، وکلا کی وجہ سے نہری منصوبہ ختم ہوا ہے۔ ملک اقتصادی صورت حال خراب ہے۔ ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں جمہوریت کیلئے عوام کی جدوجہد کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونئیرنے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا۔ حکومت احتجاج سے ڈر گئی ہے، وکلاء کی وجہ سے چھ کینال کا منصوبہ فی الحال ختم ہوا ہے۔

ذوالفقار جونیئر نے خطاب میں کہا کہ جو آئین دیا اس کو 26 ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا، 26 ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ پاکسان میں ایک دور میں غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے۔ ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک قوم نہیں ہے ہم ایک قومی اتحاد ہیں، اتحاد صرف محبت سے پیدا ہوسکتا ہے، دریا ہماری پہچان ہیں۔ پاکستان کسی کیلئے نہیں بنا تھا۔ ملک اقتصادی صورت حال خراب ہے۔

Zualfiqar Junior

Lahore Highcourt Bar