Aaj News

خیرپور: والدین بچے کو گاڑی میں بھول گئے، بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق

شادی کی تقریب میں آئے والدین بچے کو گاڑی میں ہی بھول گئے، دم گھٹنے سے بچہ بے ہوش ہوگیا
شائع 04 مئ 2025 08:04pm

سندھ کے شہر خیرپور کے علاقے اکری میں والدین بچے کو گاڑی میں بھول گئے، جس کے باعث بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

شادی کی تقریب میں آئے والدین 7 سال کے بچے کو گاڑی میں ہی بھول گئے، بچہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا، حالت غیر ہونے پر غلام مرتضیٰ کے 7 سالہ بیٹے صنعان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران زندگی کی بازی گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے والدین حیدرآباد سے اپنے آبائی گاؤں مشغول بالادی میں شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے تو بچے کو گاڑی میں نیند آنے کی وجہ سے والدین بچے کو بھول گئے اور گاڑی کے شیشے اور دروازے بند کئے تھے جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے بچہ انتقال کر گیا۔

sindh

Khairpur