خیرپور میں 2 گروپوں میں تنازع، مخالف قبیلے نے شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ لیے
مخالف قبیلے نے روڈ پرچلنے والی 2 وین کو بھی قبضے میں لے لیا، پولیس خاموش
خیرپور پیرگوٹھ کے قریب شہری سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
واقعے کے بعد متاثرہ شہری کے قبیلے کے لوگوں نے مخالف قبیلے کےگاؤں کا گھیراؤ کرکے 2 موٹرسائیکل چھین لیں جس کی بناپرمخالف قبیلے نے بھی روڈ پرچلنے والی 2 وین کو قبضے میں لے لیا ہے۔
دونوں گروپ کے فریقین روڈ پراسلحہ لہراتے رہے، علاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا، ڈکیتی کے معاملے پرصورتحال کشیدہ ہوگئی جسے پولیس اہلکار کنٹرول کر رہے ہیں۔
Khairpur
crime report
مقبول ترین
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔