نوشکی آئل ٹینکر حادثہ: جھلسنے والے مزید 5 افراد دم توڑ گئے، تعداد 19 ہوگئی
**نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد کراچی میں دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ **
پانچ مئی کو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا تھا کہ لیاقت نیشنل اسپتال میں چھ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
نوشکی سانحے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی
واضح رہے کہ چند روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا، واقعے میں ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جبکہ دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کےلیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں آگ شہر کے مشرقی علاقے میں ویلڈنگ کے دوران لگی۔
رپورٹ کے مطابق اگر ٹرک کو آبادی سے دور نہ لے جایا جاتا اور وہ ویلڈنگ والی جگہ پر پھٹ جاتا تو بہت بڑی تباہی آ جاتی کیونکہ اس کے قریب ہی تیل کے ڈپو واقع ہیں۔
ٹرک کے ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کوئٹہ شہر سے تھا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔