خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خُرد بُرد کا انکشاف
خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خُرد بُرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خُرد بُرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہونے پراسپیکر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی نے اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا خصوصی اجلاس 5 مئی کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے، جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی
کے پی ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی کارروائی سے کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی
اس انکوائری میں محکمہ خزانہ اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا اور بدعنوان عناصر کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔