Aaj News

بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والے آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس

انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے، شاہد رند
شائع 26 اپريل 2025 05:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیرعلاج وفات پا جانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی پے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کر رہی ہے، حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے ، تمام تر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبائی حکام کو آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کر دی ہے۔

Balochistan Government

cm balochistan

Shahid rind

Aryan