Aaj News

عمرکوٹ: دو گروپوں تصادم، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی

زخمی افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل، پولیس نے تحقیات شروع کردی
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2025 08:43pm

عمرکوٹ میں دو گروپوں میں جھگڑے اور فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

عمرکوٹ شادی پلی کے علاقے میں زرعی پانی کے تنازع پر فارم کے عملے اور مری برادری کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ کے نتیجےمیں زخمی ہونے والا مینجر بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی جبکہ چار افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مرنے والوں میں مینیجر رانو شر ، محبوب مری اور ولی مری جبکہ زخمیوں میں وزیرشر،امید علی، قائم الدین اوراکبرمری شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے، تاہم واقعےکامقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔

firing incident

Umarkot