افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے تیاریاں شروع، 2 عارضی کیمپ قائم کیے جائیں گے
افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں، اس سلسلے میں 2 عارضی کیمپ پشاور جمعہ خان کالونی اور لنڈی کوتل گلاب گراؤنڈ میں قائم کئے جائیں گے۔
ضلع خیبر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور اور خیبر میں 2 عارضی کیمپوں کے قیام کی منظوری دے دی گئی اور اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔
افغان مہاجرین کی واپسی کی مناسبت سے کیمپوں میں بیک وقت 1500 افراد رکھنے کی گنجائش ہوگی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل میں عارضی کیمپ کے قیام پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، لنڈی کوتل میں عارضی کیمپ یکم اپریل سے باقاعدہ طورپر فعال کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق کیمپ میں یو این ایچ سی آر ، امیگریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار تعینات ہوں گے اور غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے حوالے سے قانونی کارروائی کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ سے ملک بدر کیا جائے گا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔