Aaj News

چترال: روسی شہری نے رواں سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار کر لیا

مارخور کی عمر چودہ سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی پچپن انچ تھی
شائع 03 مارچ 2025 10:46am
Russian Hunter Bags Largest Markhor of the Year in Chitral - Aaj News

چترال میں روسی شہری الیکزے کیم نے رواں سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار کر لیا۔ یہ شکار چترال گول نیشنل پارک کے بفر زون سنگور ڈوک میں کیا گیا۔

مارخور کی عمر چودہ سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی پچپن انچ تھی۔ روسی شہری نے شکار کا پرمٹ اکہتر ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا تھا۔

چترال گول نیشنل پارک کے بفر زون میں رواں سال مارخور کے شکار کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

شکار کے بعد سنگور شاہ میراندہ کے رہائشیوں نے روسی شہری کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی ٹوپی اور ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Markhor Hunting

Russian Citizen