انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی

ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم
شائع 03 مارچ 2025 10:19am

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے، جن میں انہیں چھبیس نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

26th November PTI Protest

Islamabad ATC